وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ایس تھری پر اہم اجلاس

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وزیر بلدیات سعید غنی، چیف سیکریٹری ممتاز علی شاہ، چیئرپرسن پی اینڈ ڈی ناہید شاہ، سیکریٹری خزانہ نجم شاہ، سیکریٹری خالد حیدر شاہ وہ دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ یہ اسکیم 400 ایم جی ڈی سیوریج واٹر کو ٹریٹ کرکے سمندر میں بہانا ہے، اس اسکیم کی کل مالیت 36 بلین روپے کی ہے،



اس وقت تک اس اسکیم پر 10 بلین روپے کے قریب خرچ ہوچکے ہیں، ابھی بھی اس اسکیم کو مکمل کرنے کیلئے 26 ارب روپے درکار ہیں، اس وقت وفاقی حکومت نے اس اسکیم کو اپنی پی ایس ڈی پی سے ختم کردیا ہے،ہم اس اسکیم کو خود ہی مکمل کرلیں گے،  ہم کہیں سے بھی فنڈز کا انتظام کرکے کراچی شہر کی بہتری کیلیے ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائیں گے،  وزیراعلیٰ سندھ نے ایس تھری اسکیم کو اگلے تین سالوں میں مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔