ملزمان آصف دو ساتھیوں کے ساتھ آیا اور میری بیوی کو اغواء کرکے لے گئے ہیں

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)قصور اور گردونواح میں اغواء کی پانچ مختلف وارداتوں میں شادی شدہ خاتون اور ایک لڑکی سمیت پانچ افراد اغواء مقامی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ٹبی کمبوواں کے رہائشی محمد احمد نے پولیس تھانہ بی ڈویژن قصور میں درخواست دی ہے کہ میری بیوی رضیہ بی بی کل سے غائب ہے جانچ کرنے پر ہمارے ہمسائے نے بتایا کہ ملزمان آصف دو ساتھیوں کے ساتھ آیا اور میری بیوی کو اغواء کرکے لے گئے ہیں اسے تلاش کیا جائے اورشہباز روڈ کے رہائشی وقاص نے پولیس تھانہ اے ڈویژن قصور میں درخواست دی ہے کہ میرا بھائی وقار دو دن پہلے سے اب تک گھر سے غائب ہے اپنے طور پر بھی کافی تلاش کیا مگر کوئی سراغ نہیں ملا خدشہ ہے کہ کسی نامعلوم نے اسے اغواء کرلیا ہے اسے تلاش کیا جائے اسی طرح سے کمال نگر ٹبی کموواں کے رہائشی جعفر علی نے پولیس تھانہ بی ڈویژن میں درخواست دی ہے کہ میرے تایا کا بیٹا اویس گھر سے نان چنے لینے گیا تاحال واپس گھر کو نہیں پہنچا قوی شبہ ہے کہ نامعلوم نے اغواء کرلیا ہے ایسی ہی ایک اور واردات میں غلام فاطمہ نے پولیس تھانہ صدر میں درخواست دی ہے کہ میری بیٹی کا سابقہ شوہر کے خلاف عدالت میں مقدمہ چل رہا ہے مقدمہ میں پیشگی سے واپسی پر میری بیٹی کو مسرور اور اس کے نامعلوم ساتھیوں نے اغواء کرلیا ہے۔اسے تلاش کیا جائے جبکہ متہ کے رہائشی مدعی نے پولیس تھانہ راجہ جنگ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میرے بھائی پینتیس سالہ عبدالجبار کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کرلیا ہے اسے تلاش کیا جائے مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔