وام نے پڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو یکسر مسترد کردیا شہریوں کا کہنا ہے کہ یوٹرن سرکار کے تین سالہ دورمیں مہنگائی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے جس کی وجہ سے لوگ فاقوں اور خودکشیوں پر مجبور ہوچکے ہیں


قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)قصور کے عوام نے پڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو یکسر مسترد کردیا شہریوں کا کہنا ہے کہ یوٹرن سرکار کے تین سالہ دورمیں مہنگائی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے جس کی وجہ سے لوگ فاقوں اور خودکشیوں پر مجبور ہوچکے ہیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو فوری طور پر واپس لیا۔ملک کے دوسرے شہروں کی طرح ضلع قصور کے شہریوں نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں پاکستان پورے ایشاء میں اول پوزیشن پر آچکا ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتیں مہنگائی میں اور اضافہ کا سبب بنیں گی ملک میں بے روزگاری بہت زیادہ ہے لوگوں کے پاس نوکریاں تک نہیں ہیں اور جو برسر روزگار ہیں وہ بڑی مشکل سے گزارہ کررہے ہیں لوگ فاقہ کشی اور خودکشیوں پر مجبور ہیں اس کے علاوہ مہنگائی کے بڑھنے سے کرائم کی شرح میں بھی روز بروز اضافہ ہورہا ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روز بروز اضافے سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا جس سے عام آدمی کے کندھوں پر بوجھ بڑھے گا اس لیے پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو فوری طورپر واپس لیا جائے اور پیٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں اضافہ کرنے کی بجائے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری پرتوجہ دی جائے ایسا نہ ہوکہ بھوک سے بلکتے عوام سڑکوں پر نکل آئیں اور ملک میں خانہ جنگی کی سی صورت حال پیدا ہوجائے۔