کوروناسے مقابلے کےلیے حکومت کےساتھ ہیں‘سید ریحان علی–

تاجر برادری و سماجی تنظیمیں اپنی تمام سرگرمیاں کورونا ایس او پیز کے تحت چلائیں گی  کاروباری سرگرمیوں سے متعلق سندھ حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہےں‘بیان  کراچی (اسٹاف ر پورٹر)معروف سماجی شخصیت اور ب ±ررس جاپان کے سی ای او سید ریحان علی نے کہا ہے کہ ملک بھر کی تاجر برادری اور سماجی تنظیمیں کورونا ایس او پیز کے تحت کاروباری سرگرمیاں چلائیں گی، کورونا وبا سے مقابلے کے لیے حکومت کے ساتھ ہیں۔ گزشتہ روز میڈیا کو جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں سید ریحان علی نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد کے عوام اور تاجر برادری این سی او سی اور سندھ حکومت کی جانب سے کاروباری سرگرمیوں کو رات 10 بجے تک جاری رکھنے، جمعہ کو سیف ڈے ختم کرکے کاروبار کھولنے سمیت ریسٹورنٹ اور شادی ہال کو ان ڈور کام کرنے کی اجازت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے اور وفاقی وزیر اسد عمر، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا شکریہ ادا کرتی ہے کہ انہوں نے گزشتہ 18 ماہ سے کورونا کی وجہ سے مشکلات کے شکار کاروباری افراد کے مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے کاروبار،ریسٹورنٹ اور تقریبات کو کھولنے کے احکامات دیے۔سید ریحان علی نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاو ¿ن سے کراچی، حیدرآباد اور سندھ بھر کے عوام اور تاجر برادری کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے،تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے غریب لوگ شدید پریشانی سے دوچار تھے،اس وقت حکومت کی جانب سے ان ڈور ڈائننگ اور دیگر کاروبار کھولنے سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوںگے اور مہنگائی کے شکار عوام کی مشکلات میں بھی کمی ہوگی۔ سید ریحان علی نے اعلان کیا کہ حیدرآباد کے تمام شادی ہالوں میں پروگرام کے اوقات میں فری کورونا ویکسین لگائی جائے گی تاکہ ہر شخص کی ویکسی نیشن آسانی سے ہوسکے اور سندھ اور پاکستان کورونا سے محفوظ ہو سکے۔