عید الفطر پچھلے 20 سالوں کی سب سے گرم عید الفطر ثابت ہوسکتی ہے

کراچی میں اس عید الفطر موسم کافی گرم ہوگا۔عید الفطر کے تینوں دن درجہ حرارت 36-39 ڈگری ہوگا اور محسوس کیے جانے والا درجہ حرارت 40 سے اوپر ہوگا۔عید کے دن نئے کپڑوں میں کافی الجھن ہوگی آپ سب کو کیونکہ پسینے بہت آنے ہیں۔
عید کا پہلا دن:
کراچی میں عید کے پہلا دن درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری ہوگا اور محسوس کیے جانے والا درجہ حرارت 40 سے اوپر ہوگا۔
عید کا دوسرا دن:
کراچی میں دوسرے دن درجہ حرارت 37 سے 38 ڈگری ہوگا اور محسوس کئے جانے والا درجہ حرارت 42 ڈگری تک ہوگا۔
عید کا تیسرا دن:
کراچی میں تیسرے دن شدید گرمی ہوگی۔درجہ حرارت 38 سے 39 ڈگری ہوگا اور محسوس کیے جانے والا درجہ حرارت 43 ڈگری تک ہوگا۔
یہ عید الفطر پچھلے 20 سالوں کی سب سے گرم عید الفطر ثابت ہوسکتی ہے۔