شہباز ٹائون میں قائم امتیاز شاپنگ مال کے باہر ہیوی جنرنٹرلگانے کیخلاف ڈاکٹرناہیدفاطمہ سمیت12 افراد نے عدالت عالیہ میں رٹ دائرکردی

شہباز ٹائون میں قائم امتیاز شاپنگ مال کے باہر ہیوی جنرنٹرلگانے کیخلاف ڈاکٹرناہیدفاطمہ سمیت12 افراد نے عدالت عالیہ میں رٹ دائرکردی عدالت نے مقامی انتظامیہ کو پٹیشنر کامسئلہ حل کرنے اورمالکان کو17 ستمبر کوطلب کرلیاہے۔ تفصیل کے مطابق شہبازٹائون کی رہائشی ڈاکٹرناہیدفاطمہ، شگفتہ عارف، عفت بتول، محمدشہزاد اشرف، محمدشاہد، شاہین انور، حنیف احمد، محمدخالدخان، عبدالستار، محمدعلیم، محمدنعیم الدین، طارق مسعود نے عدالت عالیہ بہاولپورمیں ایک رٹ دائرکی گئی ہے جس میں موقف اختیارکیاہے کہ ان کے گھروں کے قریب امتیاز شاپنگ مال مالکان نے بڑے بڑے ہیوی جنریٹر لگارکھے ہیں جو راہگیروں کیلئے راستے میں رکاوٹ، شور، آلودگی اوروابئریشن کی وجہ سے انہیں شدید پریشانیوں کاسامناہے اوران کی صحت بھی شدیدمتاثرہورہی ہے مذکورہ بالامالکان نے ان کے ماحول کوبھی خراب کررکھاہے جس پر جسٹس صفدرسلیم شاہد نے17 ستمبر کو کیس کی سماعت مقررکرتے ہوئے مالکان کونوٹس جاری کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسرتحفظ ماحولیات اور ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس بہاولپورکوہدایت دی ہیں کہ فوری طورپر پٹیشنر کے معاملات کودیکھیں اوران کے مسائل کے حل کویقینی بنائیں۔

بھاولپور (محمد عمر فاروق خان)