مچھر کون سے بلڈ گروپ کا خون پینا پسند کرتے ہیں

ماہرین حیاتیات نے تحقیق کی کہ مچھرکن لوگوں پر زیادہ حملہ آور ہوتے ہیں تو انکشاف ہوا کہ سب سے زیادہ نشانہ وہ لوگ بنتے ہیں جن کا خون Oگروپ سے تعلق رکھتا ہے۔دوسرے نمبر پر B گروپ اور تیسرے نمبر پر A گروپ کے لوگ مچھروں کا نشانہ بنتے ہیں ۔ اس پسندیدگی کی وجہ مختلف بلڈ گروپ کے لوگوں میں پائی جانے والی مختلف قسم کی پروٹین کو قرار دیا گیا ہے۔