عید کے تینوں روز لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی – کنٹرول رومز عید کے موقع پر بھی کام کریں گے

اسلام آباد- آج 28روزے مکمل ہونے جارہے ہیں اور ہر کوئی عید الفطر کی تیاری میں لگا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے عوام کو بڑا ریلیف دینے کا اعلان کر دیا گیاہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومت کی جانب سے عید کے موقع پر بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لئے تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔



بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لئے جاری کردہ ایس او پی کے مطابق عید کے تینوں روز لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی اور رمضان میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لئے قائم کئے گئے کنٹرول رومز عید کے موقع پر بھی کام کریں گے۔ بجلی کی فراہمی میں تعطل سے متعلق شکایات کو فوری طور پر حل کیا جائے گا۔ متعلقہ اسٹاف اپنے سازوسامان سمیت سب ڈویژنز میں موجود رہے گا۔