)آر پی ا وفیصل رانا کا ضلع راجن پور کے پولیس سرکل جام پور کے ڈی ایس پی دفتر کا دورہ،ریکارڈ چیک کیا،پولیس افسران کو خصوصی ہدایات دیں

ڈیرہ غازی خان(ڈسڑکٹ رپوٹرر   )آر پی ا وفیصل رانا کا ضلع راجن پور کے پولیس سرکل جام پور کے ڈی ایس پی دفتر کا دورہ،ریکارڈ چیک کیا،پولیس افسران کو خصوصی ہدایات دیں،تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن اور آئی جی پنجاب راؤ سردار علی کی ہدایات پر پولیس کلچر میں تبدیلی کے حوالے سے ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے ضلع راجن پور کے پولیس سرکل جام پور کے ڈی ایس پی کے دفتر کا دورہ کیا،ڈی پی ا وفیصل گلزار اور ڈی ایس پی جام پور نے دفتر پہنچنے پر آر پی او فیصل رانا کو استقبال کیا،پولیس کے دستے نے آر پی ا وکو سلامی دی،آر پی او فیصل رانا نے ڈی ایس پی جام پور کے دفتر کے ریکارڈ کا تفصیلی معائنہ کیا،وہ دفتر میں مسائل کے حل کے لئے آئے ہوئے عوام سے گھل مل گئے،ان کی درخواستوں پر قانونی کارروائی کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے،اس موقع پر پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے آر پی ا وفیصل رانا نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی نے ایس ڈی پی اوز کے سپروائیزری پولیس رول کو فعال بنانے کے لئے جو احکامات جاری کئے ہیں ان پر من و عن عمل کرنا ہو گا،ڈی ایس پیز اب دفاتر میں نہیں بیٹھیں گے بلکہ انہیں اپنے پولیس سرکل میں ہر حوالے سے با خبر رہتے ہوئے کرائم کنٹرول کرنے سمیت امن وامان کی صورتحال کو بہتر سے بہترین بنانے کے لئے عملی اور نظر آنے والے اقدامات اٹھانا ہوں گے،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ ڈی ایس پیز کے دفاتر تھانوں میں مسائل کے حل کے حوالے سے مایوس عوام کے لئے ایسا فورم ہوتے ہیں جہاں  سے عوام کو امیدیں ہوتی ہیں،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ اگر ایس ڈی پی اوز کے دفاتر سے عوام کو تھانوں کے حوالے سے انصاف ملنا شروع ہو جائے تو ڈی پی اواور آر پی او دفاتر کے چکر لگانے سے عوام بچ سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پولیس سرکل کے ایس ڈی پی او سے اس کے سرکل کے تھانے میں درج ہونے والے ہر مقدمے،ہر درخواست سمیت ہر اس اقدام سے متعلق پوچھا جائے گا جو قانون کے مطابق سپراوئیزری آفیسر کی حیثیت سے اس کی ذمہ داری ہے،آر پی ا وفیصل رانا نے کہا کہ تھانوں میں غیر قانونی بندش،تشدد سمیت دیگر شکایات پر ایس ایچ او کے علاوہ متعلقہ ایس ڈی پی او سے بھی جوابدہی کی جائے گی.                                حسنین عباس سونترہ ڈسٹرکٹ رپورٹر راجن پور