پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ٹریفک پولیس قصور کا ناقص او رغیر معیاری سی این جی سلنڈر استعمال کرنیوالی‘کرونا ایس او پیز پر

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے) پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ٹریفک پولیس قصور کا ناقص او رغیر معیاری سی این جی سلنڈر استعمال کرنیوالی‘کرونا ایس او پیز پر
عملدرآمد نہ کرنیوالی گاڑیوں اور ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی کرنیوالے ڈرائیوروں کیخلاف کریک ڈاؤن، 6689گاڑیوں کے چالان کر کے 25لاکھ 80ہزار 450روپے جرمانہ جبکہ 36ڈرائیوروں کیخلاف مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت اور ڈی پی او عمران کشور کی خصوصی ہدایات کی روشنی اور ڈی ایس پی ٹریفک قصور اقبال حمید کی زیر نگرانی میں ضلع بھرمیں ٹریفک پولیس نے عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ میں غیر معیاری سی این جی سلنڈر استعمال کرنے والی‘کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالی گاڑیوں اور سنگین قسم کے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے ڈرائیوروں کے خلاف سپیشل مہم کا آغاز کیا ہوا ہے اور ماہ اگست سے لیکر اب تک 6689گاڑیوں کے چالان کر کے 25لاکھ 80ہزار 450روپے جرمانہ جبکہ36ڈرائیوروں کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے۔ ڈی ایس پی ٹریفک کے مطابق مختلف گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ‘7گاڑیوں کے روٹ پرمٹ برائے کینسلیشن اور 20ڈرائیورنگ لائسنس برائے معطلی قبضہ میں لیکر متعلقہ اتھارٹیز کو بھجوائے گئے۔ ڈی ایس پی ٹریفک اقبال حمید کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس قصور حکومتی ہدایات کے مطابق عوام الناس کو سفر کے دوران بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔