کام ختم کرکے کمال چشتی دربار سے گھر کو پیدل ہی آرہی تھی ملزم شفیق نے میرا پیچھا شروع کردیا گھر پہنچی تو ملزم دیوار پھلانگ کر میرے گھر میں داخل ہوگیا اور میرے ساتھ زبردستی زیادتی کی


قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)قصور اور نواح میں جنسی تشدد کی تین مختلف وارداتوں میں ایک لڑکی کو بے آبرو کردیا گیا جبکہ ایک بچے سمیت دو افرد کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا مقامی پولیس نے نامزد ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ٹبی کمبوواں کی رہائشی رضیہ بی بی نے پولیس تھانہ بی ڈویژن قصور میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میں کام ختم کرکے کمال چشتی دربار سے گھر کو پیدل ہی آرہی تھی ملزم شفیق نے میرا پیچھا شروع کردیا گھر پہنچی تو ملزم دیوار پھلانگ کر میرے گھر میں داخل ہوگیا اور میرے ساتھ زبردستی زیادتی کی جس پر محلہ والے میرے گھر میں داخل ہوگئے اور ملزم وہاں سے بھاگ گیا اور محمد طالب نے پولیس تھانہ صدر میں درخواست دی ہے کہ میرا چھ،سات سالہ بیٹا گھر کے پاس کھیل رہا تھاکہ ملزم اعظم آیا اور میرے بیٹے کو چوکلیٹ وغیرہ دیکر ورغلاء پھسلاء کرکے ٹریٹمیٹ پلانٹ میں لے گیا اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا جبکہ چالیس سالہ عمران نے پولیس تھانہ راجہ جنگ میں درخواست دی ہے کہ فیکٹری سے کام کرکے گھرکے لیے رائیونڈ روڈ سے رکشہ پر بیٹھ گیا اور ملزم محمد علی بھی میرے ساتھ بیٹھ گیا اور مجھے ورغلاء پھسلاء کر باغ میں لے گیا اور مجھے زیادتی کا نشانہ بنا دیا مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔