ملک میں بسنے والی شہریوں کو یکساں حقوق دلانا ہی ہمارا مقصد ہے اخلاق سونی

 ملک میں بسنے والی شہریوں کو یکساں حقوق دلانا ہی ہمارا مقصد ہے اخلاق سونی آل برادری قومی موومنٹ (پاکستان ) کے چیئرمین کا اورنگی ٹاﺅن کے علاقے کاہنگامی دورہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر )آل برادری قومی موومنٹ( پاکستان) کے چیئرمین اخلاق سونی نے اورنگی ٹاو ¿ن کا دورہ کیا اور مختلف برادری کے لوگوں سے ملاقات کی اور تنظیم کے منشور سے آگاہی فراہم کی تمام احباب کی جانب سے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی چیئرمین اخلاق سونی نے کار نر میٹنگ سے خطاب میں کہا کہ اگر آنے والے دنوں میں ہم اپنے بچوں کا مستقبل روشن دیکھانا چاہتے ہیں تو پاکستان میں رہنے والی تمام برادری کے افرادکو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا پڑے گا ہماری جہدوجہد پسے ہوئے طبقے کو اوپر لانے کی ہے اس ملک بسنے والی ہر برادری کا مقدمہ ہم لڑیں گے ہم کسی کی جانب نہیں دیکھ رہے ہیں ہمارا مددگار ہمارا رب ہے ہم ہی خوشحال پاکستان اور خوشحال پاکستانی قوم بنائیں گے ہم نفرت کی سیاست کو مٹانے نکلے ہیں ہمارا عذم بھائی چارا ہے ملک میں بسنے والی شہریوں کو یکساں حقوق دلانا ہی ہمارا مقصد ہے اورنگی ٹاﺅن غریب آبادی ہے میں یہاں دیکھ رہا ہوں کے یہ علاقہ بنیادی سہولیات سے محروم ہے ہم محرومیوں کو ختم کرنے ہی سیاست کے میدان میں آئے ہیں تمام احباب کاشکریہ ادا کیا اس موقع پر آل برادری قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی رہنما شرافت علی بھائی منظور بھائی اور کراچی کمیٹی کے رکن محمد وقاص راجپوت بھی موجود تھے