تاجروں کی یکجہتی وکاوشیں رنگ لے آئیں‘ فیضان راوت—

کاروبار کی اجازت میں نرمی پر سندھ حکومت کے مشکور ہیں‘جنرل سیکریٹری ایکرا تاجر ایس او پیز کا خصوصی خیال رکھیں‘خریداردکانداروں سے مکمل تعاون کریں کراچی(اسٹاف رپورٹر) آل کراچی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن(ایکرا)کے جنرل سیکریٹری فیضان راوت نے ان ڈور ڈائننگ کی رات 12بجے تک اجازت دینے پرسندھ حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے کراچی سمیت ملک بھر میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور عوام جلد از جلدکورونا کے خوف سے باہر آسکیں گے،تاجروں کی یکجہتی وکاوشیں رنگ لے آئیں‘ کاروبار کی اجازت میں نرمی پر سندھ حکومت کے مشکور ہیں‘تاجر ایس او پیز کا خصوصی خیال رکھیں‘ خریدار دکانداروں سے مکمل تعاون کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایکرا کے چیئرمین اسد حنیف اور وائس چیئرمین عمران شیخ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔فیضان راوت نے بتایا کہ سند ھ حکومت کی جانب سے جاری نئے نوٹی فکیشن کے مطابق ان ڈور ڈائننگ کو رات 12بجے تک گنجائش کے 50 فیصد پر جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے جب کہ مہمانوں کے لیے ویکسی نیشن کارڈ ساتھ رکھنا لازمی قرار دیا گیاہے،اس کے علاوہ ٹیک اوے، ڈرائیو تھو سمیت ہوم ڈلیوری کی سروس بدستور 24 گھنٹے جاری رہیں گی۔فیضان راوت نے کہا کہ تاجروں کی یکجہتی وکاوشیں رنگ لے آئی ہیں،کاروبار کی اجازت میں نرمی پر سندھ حکومت کے مشکور ہیں،تاجر بھائیوں سے گزارش ہے کہ اب وہ اطمینان کے ساتھ اپنا کاروبار کریں،تاجروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایس او پیز کا خصوصی خیال رکھیں،خریداروں سے درخواست ہے کہ وہ دکانداروں سے مکمل تعاون کریں۔