نتائج تو ینیورسٹیوں کے خراب تھے، کیا ان کے وائس چانسلرز سے بھی پوچھا گیا؟

نتائج تو ینیورسٹیوں کے خراب تھے، کیا ان کے وائس چانسلرز سے بھی پوچھا گیا؟
نتائج تو ینیورسٹیوں کے خراب تھے، کیا ان کے وائس چانسلرز سے بھی پوچھا گیا؟

اسلام آباد ہائیکوٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ کیا ریفارمز کا مقصد صرف چیئرمین ایچ ای سی کو ہٹانا تھا؟ نتائج تو ینیورسٹیوں کے خراب تھے، کیا ان کے وائس چانسلرز سے بھی پوچھا گیا؟تفصیلات کے مطابق اٹارنی جنرل نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژن بنچ نے منگل کے روز ایچ ای سی آرڈی نینس کیخلاف درخواست کی سماعت کی۔ اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے کابینہ اجلاس کے میٹنگ منٹس عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں اس پر بحث ہوئی، میٹنگ میں ہی چیئرمین ایچ ای سی کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ لگتا ہے وزارت کی جانب سے وزیراعظم کو صحیح نہیں بتایا گیا کہ وہ احتجاج کیوں ہو رہا؟ وزارت کی سمری سے تو لگ رہا ہے کہ ان کا مسئلہ صرف ایک شخص ہے، ایچ ای سی صرف چیئرمین نہیں ، وزات کہتی ہے کہ پورا پینل ہی نالائق ہے۔
https://jang.com.pk/news/984822?_ga=2.48435622.1699308322.1631695753-749038934.1631695753
————————————–

صوابی یونیورسٹی، جعلی ڈگریاں منسوخ، مقدمات درج کرانے کا فیصلہ
——————–

پشاور(ارشد عزیز ملک )صوابی یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ نے جعلی ڈگریوںاورڈی ایم سیز منسوخ کرنے اور جعلی ڈگری رکھنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ 15 اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے اور انہیں بڑی سزاؤں کے ساتھ شوکاز نوٹس جاری کئے جائیں تاہم ملازمین کے جوابات کی روشنی میں سینڈیکیٹ فوجداری مقدمات درج کرنے کافیصلہ کرےگا۔سنڈیکیٹ نے جعلی ڈگریوں اور ڈی ایم سیز کے اجرا کو سنگین بدانتظامی ، بدعنوانی اور تخریبی سرگرمی قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ اس سیکنڈل سے یونیورسٹی کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ایمرجنسی سنڈیکیٹ کا 26 واں اجلاس گورنر انسپکشن ٹیم کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کے لیے طلب کیا گیا۔سینڈیکیٹ کے ہنگامی اجلاس میں 16اراکین نے شر کت کی جس کی صدارت قائمقام وائس چانسلر سید مکرم شاہ نے کی ۔یونیورسٹی سینڈیکیٹ کے اجلاس کے منٹس کی ایک کاپی جنگ کے پاس موجود ہے جس میں کہاگیاہے کہ وائس چانسلر جعلی ڈگری سیکنڈل میں ملوث چار اہلکاروں سیما گل آفس اسسٹنٹ ، جنید خان جونیئر کلرک ، اسد علی بک بائنڈر ، اور شاہین شاہ نائب قاسد کو شوکاز نوٹس دیں گے\اور ان کے جوابات کی روشنی میں سنڈیکیٹ مجرمانہ کارروائی کی منظوری دے گا۔فورم نے وائس چانسلر کو کاشف سلطان اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی اور محمد آصف ڈپٹی رجسٹرار کے خلاف انکوائری کمیٹی بنانے اور انھیں شوکاز نوٹس جاری کرنے کا اختیار دینے کا فیصلہ کیا ، دونوں نے اپنے رشتہ داروں کے لیے جعلی ڈگریاں حاصل کیں۔کمیٹی دونوں افسران کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے اپنی رپورٹ سنڈیکیٹ کو پیش کرے گی۔
https://jang.com.pk/news/984824?_ga=2.19585464.1699308322.1631695753-749038934.1631695753

————————-

سندھ ہائیکورٹ، زوہیب حسن کیخلاف اشتیاق بیگ کے دعوے پر نوٹس
————-

معروف گلوکارہ نازیہ حسن کے بھائی زوہیب حسن کیخلاف ایک ارب روپے ہرجانے کے دعوے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سندھ ہائی کورٹ نے زوہیب حسن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے بیانات دینے سے روک دیا ہے۔ مرزا اشتیاق بیگ کی جانب سے دائر دعوے میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ زوہیب حسن نے گزشتہ مہینے ایک انٹرویو میں اُن پر من گھڑت اور جھوٹے الزامات عائد کیے۔ زوہیب حسن نے نازیہ حسن کی موت کو غیر فطری قرار دیا تھا جبکہ نازیہ حسن لمبے عرصے تک کینسر میں مبتلا رہیں، نازیہ کے انتقال متعلق برطانیہ حکام کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ موجود ہے، مرزا اشتیاق بیگ کا کہنا ہے کہ زوہیب حسن کے الزامات کا مقصد انہیں بلیک میل کرنا ہے۔

https://jang.com.pk/news/984826?_ga=2.48435622.1699308322.1631695753-749038934.1631695753