گھر میں اکیلی موجود تھی ملزم ناصر آیا اور میرے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی شور مچانے پر موقع سے فرار ہوگیا

قصور (میاں خلیل صدیق آرائیں سے)قصور میں جنسی تشد د کی دو مختلف وارداتوں میں ایک لڑکی سمیت دو افراد سے زیادتی کی کوشش شور مچانے پر ملزم موقع سے فرا ر۔چکی پیارے لعل علاقے کی رہائشی سلمیٰ اصغر نے پولیس تھانہ بی ڈویژن قصور میں درخواست دی ہے کہ میں گھر میں اکیلی موجود تھی ملزم ناصر آیا اور میرے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی شور مچانے پر موقع سے فرار ہوگیا

اور پولیس تھانہ اے ڈویژن قصور میں سجاد علی نے درخواست دی ہے کہ میرے بھتیجے حمزہ کو اکیلا پاکر ملزم یونس نے زیادتی کی کوشش کی ہے شور مچانے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔