اگر ملک میں مہنگائی ہوئی ہے تو ملکی معشت کا پہیہ بھی چلنے لگا ہے اور یہ مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں کہیں کم اور کہیں زیادہ ہوئی ہے

قصور (میاں خلیل صدیق آرائیں سے) اگر ملک میں مہنگائی ہوئی ہے تو ملکی معشت کا پہیہ بھی چلنے لگا ہے اور یہ مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں کہیں کم اور کہیں زیادہ ہوئی ہے ہم نے کرونا جیسی موضعی بیماری کے ہوتے ہوئے بھی کسی قسم کی مشکل نہیں آنے دی الحمدو للہ ان تین سالون میں پاکستان نے ترقی ہی کی ہے ملازمین کواور پینشنرز کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے روزگار کے مواقع پیدا کیے گئے ہیں پاکستان کی تاریخ میں کسی نے ایسے مشکل حالات کا مقابلہ نہیں کیا جتنا ہم نے کیا ہے اس کے باوجود احساس کفالت جسے پروگرامز کو جاری رکھنا ہمارے لیے ایک چلینج سے کم نہیں تھا۔ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے ضلعی کوارڈینیٹر ندیم ہاروں خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ ان تین سالوں میں خطرناک بیماری سے لڑنا اور لوگوں کو محفوظ رکھنا ہمارے لیے بہت اہم تھا اور ہم نے اس فرض کو بخوبی انجام دیا ہے نوجوان پروگرام کے تحت آسان قرضے اور بہت سی دوسری سہولیات فراہم کی گئیں بہت کم وسائل کے ہونے کے باوجود یہ سب کرنا ممکن نہیں تھا مگر عمران خان صاحب کی قیادت میں ہم نے یہ باآسانی کردیا۔لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کو ترجیح دی اور میں سمجتا ہوں کہ اسی لیے عوام نے پی ٹی آئی کی حکومت کو ووٹ دیکر منتخب کیا تھا انشاء اللہ آئیندہ الیکشن میں بھی عوام پی ٹی آئی کو ووٹ دیکر کامیاب کریگی کیونکہ پی ٹی آئی عوامی حکومت ہے اور عوام کے مسائل کوحل کرنے میں سب سے آگے ہے۔