تھانوں کا سرپرائز وزٹ،تھانوں کی انسپکشن کی،تھانوں کے ریکارڈ،حوالات اور فرنٹ ڈیسک پر پینڈنگ درخوستوں کا جائزہ

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے) انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی کے ویژن کے مطابقڈی پی او قصور عمران کشور کا 07 تھانوں کا سرپرائز وزٹ،تھانوں کی انسپکشن کی،تھانوں کے ریکارڈ،حوالات اور فرنٹ ڈیسک پر پینڈنگ درخوستوں کا جائزہ لیا، کسی شہری سے بدسلوکی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ڈی پی اوقصور کی پولیس افسران کو سختی سے ہدایت، اس موقع پرسرکل افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی خصوصی ہدایات پر تھانہ جات کے سرپرائز وزٹ کیے جا رہے ہیں اس سلسلہ میں ڈی پی اوقصور عمران کشور نے پتوکی سرکل کے پانچ تھانوں سٹی پتوکی، صدر پتوکی، سٹی پھولنگر،صدر پھولنگر، سرائے مغل اور چونیاں سرکل کے دو تھانوں سٹی چونیاں اور صدر چونیاں کے سرپرائز وزٹ کیے، ڈی پی اوقصور نے اپنے وزٹ کے دوران علاقہ میں جرائم اور امن وامان کی صورتحال کاجائزہ لیا، حوالات، فرنٹ ڈیسک، مال خانہ، ریکارڈ روم، ایس ایچ او اور محرر آفس اور تمام تفتیشی افسران کے رومز کی صفائی کے انتظامات کو چیک کیا،تھانہ کے مینوئل ریکارڈ، رجسٹر ہائے،بیٹ بک، ہسٹری شیٹس،ڈی ایف سی کی کارکردگی، تھانوں میں موجود گاڑیوں، قبضہ پولیس میں لی جانے والی موٹرسائیکلوں کے ریکارڈکو چیک کیا، ڈی پی اوقصور نے تمام ایس ایچ اوز اور تھانہ سٹاف کو ہدایت کی شہریوں کے ساتھ بدسلوکی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، تھانہ میں آنیوالے ہر سائل کیساتھ عزت و احترام کیساتھ پیش آیا جائے اور ہر ممکن داد رسی کی جائے،خلاف ورزی کی صورت میں سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔