کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن میں ناکامی کے باوجود جماعت اسلامی پر امید

کراچی()کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن میں ناکامی کے باوجود جماعت اسلامی کے حلقے پر امید ہیں کہ وہ آئندہ قومی اور صوبائی انتخابات اور بلدیاتی چناؤ میں کہیں زیادہ اکثریت سے کامیابی سمیٹیں گے۔سوشل میڈیا پر متحرک جماعت کے کارکنان کا دعویٰ ہے کہ مجموعی طور پر کراچی میں جماعت اسلامی کی شاندار اور جارحانہ پیش رفت ہوئی ہے5 سیٹوں پر جماعت اسلامی کامیاب ہوئی ہے جبکہ ایک سیٹ پر 24،ایک سیٹ پر 18 سے ہاری ہے نیز 3 سیٹوں پہ 50 سے کم کا،2 سیٹوں پہ 100 سے کم کااور1 سیٹ پہ 150 سے کم کا فرق
جیتنے والے تتمام امیدوار پوش آبادیوں سے کامیاب ہوئے ہیں جماعت اسلامی کے نزدیک یہ پڑھے لکھے اور باشعور طبقے کی واپسی ہے
جن حلقوں میں جماعت اسلامی رنرز اپ ہے وہاں وہ مقابلے کی پارٹی کے طور پر سامنے آئی ہے