آپ جب چاہیں گے کہ ختم کرو تو میں ختم کر کے فنکشنل مسلم لیگ کو میدان میں لے آئوں گا مجھے کوئی نفہ نقصان نہیں


کراچی۔حروں کے روحانی پیشوا اور فنکشنل مسلم لیگ کے سربراہ پیرصاحب پگارا پیر سید صبغت اللہ شاہ کی صدارت میں جی ڈی اے کا اجلاس کنگری ہائوس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں جی ڈی اے کو ضلعی سطح پر مزید فعال کرنے ۔صوبے میں جلسے ۔کارنر میٹنگیں منعقد کرنے اور ہم خیال دوستو ں کو ساتھ ملانے پر اتفاق کیاگیا۔۔اجلاس میں پیر سید صدر الدین شاہ راشدی۔سید غوثِ علی شاہ۔ذوالفقار مرزا۔علی گوہر خان مہر۔ڈاکٹر صفدر عباسی۔راشد محمود سومرو۔ سید اسمائیل شاہ۔۔رئیس راضی خان جتوئی ۔مخدوم فضل۔جلال شاہ جاموٹ ۔غوث بخش خان مہر۔شہر یار خان مہر۔عادل خان انڑ ۔ڈاکٹر احمد علی شاہ۔شہریار خان مہر۔ معظم خان عباسی۔عرفان اللہ مروت ۔ نند کمار گوکلانی۔ نصرت سحر عباسی۔ ڈاکٹر رفیق احمد بانبہن ۔خلیفہ فقیر وریام ۔علی غلام نظامانی۔عبدالرزاق راہموں۔ تیمور شاہ جاموٹ۔جام ذوالفقار۔ اور دیگر موجود تہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیر صاحب پگارا نے کہا کہ جی ڈی اے کو سندہ میں فعال کیا جائے گا اسکے لیئے مولانا فضل الرحمان سے بھی بات ہوئی ہے وہ بھی ہمارے ساتھ ہے اور جے یو آئی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی کریں گیں ۔ پیر صاحب پگارا نے کہا کہ جی ڈی اے الیکشن کیلئے بنائی تھی اور اب بھی قائم ہے مزید مضبوط کریں گے لیکن آپ جب چاہیں گے کہ ختم کرو تو میں ختم کر کے فنکشنل مسلم لیگ کو میدان میں لے آئوں گا مجھے کوئی نفہ نقصان نہیں ہم تو دوستوں کو کٹھا لے کر چل رہیں ہیں اگر کٹھے نہیں ہونگے تو گیدڑ اور لومڑ نہیں کچا کھا جائیں گے ۔ پیر صاحب پگارا نے کہا کہ سندہ یا ملک کی سلامتی کیلئے ہم نے پہلے بھی کردار ادا کیا تھا اب بھی کرتے رہیں گے ۔ پیر سید صدر الدین شاہ راشدی نے کہا کہ حر جماعت کے خلاف انتقامی کارروائیاں اب بھی جاری ہیں لیکن ہمارے بزرگوں اور ہم نے بچپن سے کارروائیوں کا مقابلہ کیا ہے اور کرتے آئیں گے ڈرنے والے نہیں ہیں ۔ہمارے لیئے حر جماعت پہلے بعد میں اولاد اہمیت رکھتی ہے اسلیئے حر جماعت کے خلاف انتقامی کارروائیاں برداشت نہیں کریں گے ۔ انہون نے کہا کہ جی ڈی اے آج بھی متحد ہے اور آئیندہ بھی متحد رہے گی ۔انہوں نے کہا پیر صاحب پگارا یا ہم نے کبھی عہدوں کو اہمیت نہیں دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں تکلیف برداشت کرنی ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے کو مضبوط کرنے کیلئے ضلعی سطح پر ہر پندرہ روز میٹنگ رکہیں گے اجلاس سے دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔