برازیل کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر نیمار کا خاتون پر جنسی حملے کا الزام

برازیل کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر نیمار پر تازہ جنسی حملے کا الزام سامنے آگیا ہے الزام لگانے والی خاتون کا موقف ہے کہ جنسی حملے کا واقعہ پیرس کے ایک ہوٹل میں پیش آیا جہاں نیمار فٹبال کلب پیرس کے لیے کھیلنے آتے ہیں فوری طور پر فٹ بالر اور ان کے ترجمان کی جانب سے ان الزامات کے حوالے سے کوئی ردعمل نہیں دیا گیا پولیس نے الزام لگانے والی خاتون کا نام ظاہر نہیں کیا خاتون کا موقف ہے کہ سوشل میڈیا پر نیمار سے رابطہ ہوا تھا۔



جس کے بعد نیمار نے ان سے غیر رسمی ملاقات کے لیے کہا نعمان نے خاتون کو برازیل سے فرانس جانے کے لیے فضائی ٹکٹ بھی دیا اور پیرس کے ایک ہوٹل صوفی ٹیل پیرس آرک میں کمرہ بک کرایا خاتون کا الزام ہے کہ 15 مئی کو جب نیمار ہوٹل میں پہنچے تو نشے کی حالت میں تھے نیمار نے تشدد کرتے ہوئے خاتون کے ساتھ ان کی مرضی کے بغیر زبردستی جنسی تعلق قائم کیا جس کی شکایت پولیس کو کی گئی ہے دوسری طرف برازیل کے اسٹار کھلاڑی نیمار کے والد نے الزام لگایا ہے  میرے بیٹے کو پھنسانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔