ورلڈ کپ میں بنگالی جادو … پہلے ہی میچ میں بنگالی بیٹسمینوں نے رنز کا ڈھیر لگا دیا

ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے بنگالی جادو دکھا دیا اور بنگالی بیٹسمینوں نے 2019 کے ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مجموعہ 331 رنز بنا کر جنوبی افریقہ کو ایک بڑا ٹارگٹ دیا ۔جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بولنگ کا فیصلہ کیا اور کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم 331 رنز بنا لے گی دیگی بنگلہ دیش کی طرف سے شکیب الحسن اور مشفق الرحیم نے تیسری وکٹ کے لیے 142 رنز کی شراکت قائم کی دونوں بلے بازوں نے نصف سنچریاں مکمل کیں۔



شکیب نے 75 رنز بنائے وہ عمران طاہر کا شکار بنے جب کہ مشفق میں 78 رنز کی شاندار اننگ کھیلی 331 رنز بنگلہ دیش کے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز ہیں اور اس ورلڈ کپ میں اب تک کسی بھی ٹیم کی طرف سے سب سے بنایا جانے والا یہ سب سے بڑا مجموعہ اسکور بھی تھا جنوبی افریقہ کو توقعات کے برعکس ایک بڑا ہدف ملا۔



جنوبی افریقہ کی مضبوط بولنگ لائن بھی بنگلہ دیش کے بیٹسمینوں کو 331 جیسے مجموعے تک پہنچنے سے نہ روک سکی ۔نیو بنگالی جادو سرچڑھ کر بولا اور بنگلہ دیش کے بیٹسمینوں نے پہلے ہی میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔بنگلہ دیش کی شاندار بیٹنگ آنے والے میچوں میں دیگر حریف ٹیموں کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی ہے۔نامور کرکٹ مبصرین نے بنگلہ دیش کے بلے بازوں کی کارکردگی کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے میچ مزید دلچسپ ہوگئے ہیں۔