وقار یونس، مصباح کو خلوص، محنت کی وجہ سے یاد رکھا جائے گا، محمد رضوان

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچز مصباح الحق اور وقار یونس کو وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے خراج تحسین پیش کیا ہے۔
انہوں نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ جیسا کہ آپ دونوں اپنی زندگیوں کے ایک نئے سفر کا آغاز کرنے جارہے ہیں تو، اس سفر کے لیے مصباح الحق اور وقار یونس بھائی آپ دونوں کیلئے بہت سی دعائیں ہیں۔
محمد رضوان نے کہا کہ آپ دونوں کو آپ کے خلوص ، تعاون ، رہنمائی اور محنت کے لیے یاد رکھا جائے گا۔

وکٹ کیپر بیٹسمین نے یہ بھی کہا کہ آپ دونوں کو قومی ٹیم کی خدمات کے لیے شکریہ۔
واضح رہے کہ سابق کرکٹر ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق نیوزی لینڈ سیریز میں بحیثیت عبوری کوچز کی ذمہ داری نبھائیں گے۔