گوبر سے بسیں چلانے کا منفرد بے مثال اور قابل عمل منصوبہ – کراچی سے وحید جنگ کی خصوصی رپورٹ

لائیو اسٹاک سیکٹر سے ملک کی ترقی ممکن ہے ۔ چیئرمین بخاری گروپ محمد رفیق خان نے گوبر سے بجلی اور گیس پیدا کرنے کے منفرد بے مثال منصوبے کو عملی جامہ پہنایا اور دنیا کے لئے مثال بنا دیا ایک اور خاص بات جو یہ ہے کہ اس گوبر سے گیس اور بجلی حاصل کرنے کے بعد وہ قیمتی سونا حاصل کیا جس سے ان کی زرعی زمینیں سونا اگل رہی ہیں اور ہمارے ارباب اقتدار یوریا پر اربوں کی سبسڈی دے رہے ہیں اور زمین کی گہرائیوں سے طاقت کھینچ کر زمینوں کو بے جان کردیا گیا۔



آخر ہمارے بچے غذائی کمی کا شکار کیوں ہورہے ہیں وجہ یہی ہے کہ آرگینک کھاد چھوڑ کر کرپشن کے چکر میں حکمرانوں نے کسانوں میں یوریا اور DAP متعارف کرائی اور اربوں کی سبسڈی دی ارے عقل کے اندھو یہی سبسڈی اپنی جیبوں کی بجائے فارمرز کی ترقی اور گوبر کے پروجیکٹ پر لگا دو تو ملک کی زمینیں سونا اگلنا شروع کردیں گی مثال سامنے ہے۔
بخاری ڈیری فارم اور گھارو پر سونا اگلتی زمینیں محمد رفیق خان نے یہ سچ کردکھایا ہے۔ اس لائیو اسٹاک سیکٹر سے ہی ملک خوشحال ہوگا پر پہلے فارمر کی خوشحالی کا سوچا جائے۔


پاکستان بنیادی طور پر ایک زرعی ملک ہے اور پاکستان میں زراعت کے ساتھ ساتھ ڈیری فارم سیکٹر کو بھی فروغ دیا جا سکتا ہے حکومت ذرا سی توجہ دے اور فارنسک رو کہ سجانے موڑ دے تو پاکستان کے محنتی اور باعیمت کسان ہی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی نئی داستان رقم کر سکتے ہیں۔
اقبال نے اسی لیے کہہ رکھا ہے۔
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی