انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی جیت کے امکانات صرف 21 فیصد ظاہر کیے جا رہے ہیں

ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم اپنادوسرامیچ 3جون کو پیر کے روز دن ڈھائی بجے انگلینڈ کے خلاف ٹرینٹ برج کے گراؤنڈ پر کھیلے گی ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں پہلے میچ میں 105 رنز پر آؤٹ ہونے اور ساتھیوں کی شرم ناک شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت کے امکانات دوسرے میچ میں کم کر دیے گئے ہیں۔



ورلڈ کپ میں دوسرے میچ میں پاکستان کے مقابلے پر انگلینڈ کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے اور کمپیوٹر کے مطابق انگلینڈ کی جیت کے امکانات 79%  ہیں،  پاکستان کی جیت کے امکانات 21 فیصد دکھائے گئے ہیں ۔ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم دوسرے میچ میں اپنے کھلاڑیوں میں تبدیلیاں بھی کر سکتی ہے ۔اس حوالے سے کوچ اور کپتان کے درمیان مشورے جاری ہیں۔