نالے میں گر کر جاں بحق ہونے والے کمسن فیضان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی


قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)شفیع والا چوک میں نالے میں گر کر جاں بحق ہونے والے کمسن فیضان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکت ہر آنکھ اشکبار۔شفیع والا چوک میں نالے میں گر کر جاں بحق ہونے والے کمسن فیضان کی نماز جنازہ ادہ کردی گئی نمازہ جنازہ میں سینکڑون کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی آٹھ سالہ فیضان کی والدہ پر غشی کے دورے،والد بھی غم سے نڈھال گزشتہ روز انتظامیہ کی نااہلی کے باعث فیضان نالے میں گرگیا تھا فیضان کو اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت کئی گھنٹو ں بعد نالے سے ڈھونڈ نکالا تھا جبکہ ریسکیو اہلکار صرف دس میڑ کی حدود میں ہی تلاش کرتے رہے۔فیضان کے لواحقین و شہریوں کا نالے پر دوبارہ حفاظتی جنگلہ لگانے کا مطالبہ۔