بھارت انگلینڈ آسٹریلیا اور پاکستان سیمی فائنل کھیلیں گے ۔ نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میکولم کی پیشگوئی

نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میکولم نے حیرت انگیز پیشگوئیاں کرتے ہوئے شائقین کرکٹ کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کیوی کپتان کا کہنا ہے کہ سیمی فائنل کے لئے ان کے خیال میں جو چار ٹیمیں فیورٹ ہیں ان میں بھارت آسٹریلیا انگلینڈ اور پاکستان شامل ہیں ان کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کھانے کے باوجود پاکستان کی ٹیم مضبوط ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کے میچوں میں آسٹریلیا نیوزی لینڈ سری لنکا افغانستان اور بنگلہ دیش کے میچ جیت جائے گی پاکستان کی ٹیم پانچ میچوں میں کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی اور اس کا فیصلہ کالنگ ریٹ پر ہوگیا۔



ایسی صورت میں پاکستان کا سیمی فائنل میں مقابلہ ایک مضبوط ٹیم سے ہو گا کیوی  کپتان کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں سب سے زیادہ پوائنٹس بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں حاصل کریں گی ان کے بعد انگلینڈ کا نمبر ہوگا اور چوتھی ٹیم پاکستان ہوگی جو سیمی فائنل میں پہنچے گی۔