صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو نے ہیڈ جمڑائو کا دورہ کرکے پانی صورتحال کا جائزہ لیا

کراچی ؛ صوبائی وزیر برائے محکمہ آبپاشی جام خان شورو نے آج محکمہ آبپاشی کے افسران کے ہمراہ ضلع سانگھڑ میں ہیڈ جمڑائو کا دورہ کرکے پانی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر، صوبائی وزیر برائے محکمہ آبپاشی جام خان شورو نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ رانٹو کینال میں زیادہ سے زیادہ پانی چھوڑنے کے اقدامات اٹھائیں تاکہ چوٹیاری ڈیم مکمل بھر جائے۔ صوبائی وزیر نے انہیں یہ بھی ہدایت کی کہ وہ چوٹیاری ڈیم بھرنے کے بعد کاشت کاروں کو ربیع سیزن کیلئے پانی فراہمی کو بھی یقینی بنائیں اور جمڑائو کے مقام پر 1896 میں تعمیر کیے گئے آبپاشی ریسٹ ہاؤس کی بھی فوری مرمت کو یقینی بنائیے۔ قبل ازیں، دورے کے دوران ایم ڈی سیڈا پریتم داس، ڈائریکٹر غلام مصطفیٰ دامراھ اور دیگر نے صوبائی وزیرآبپاشی کو پانی صورتحال اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔   جاری کردہجعفر حسین پنہورپی آر او، محکمہ آبپاشی سندھ03030582712۔