فٹبال اسٹیڈیم میں تماشائیوں نے بلی کو کیچ کرلیا

اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کو بال کیچ کرتے ہوئے تو آپ نے اکثر دیکھا ہوگا، لیکن امریکا کے ایک فٹبال اسٹیڈیم میں تماشائیوں نے بال کو نہیں بلکہ بلی کو کیچ کرلیا۔
فلوریڈا میں میامی ہریکین اور اپالیچین کے درمیان ہونے والے فٹبال میچ میں اس وقت دل دہلا دینا والا منظر سامنے آیا جب ایک بلی اوپر والے حصے میں تار سے لٹکتی ہوئی نظر آئی
اس سے پہلے کہ بلی گرتی تماشائیوں کے ایک گروپ نے گرتی ہوئی بلی کو جھنڈے میں کیچ کرلیا جس پر اسٹیڈیم میں تماشائیوں نے تالیاں بجائیں اور خوشی کا اظہارکیا۔