ویسٹ انڈیز کے خلاف ورلڈ کپ کا پہلا میچ ہارنے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں پر شائقین کا غصہ

ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شرم ناک شکست کے بعد اسٹیڈیم میں موجود پاکستانی شائقین نے پاکستانی کھلاڑیوں پر سخت غصے کا اظہار کیا اور جملے کسے۔جب پاکستانی کھلاڑی پویلین میں واپس آرہے تھے تووہاں  موجود تماشائیوں نے ہوٹنگ کی اور  کھلاڑیوں کو برا بھلا کہا۔



پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی خاموشی سے سر جھکائے پویلین کی طرف چلے گئے۔ میچ کے
 بعد  سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہم برا کھیلے اور یہ ہمارے لئے ایک برا دن ثابت ہوا لیکن آنے والے میچوں میں ہم بہتر طریقے سے کھیل میں واپس آنے کی پوری کوشش کریں گے ہر ٹیم کے خلاف ہمارا الگ الگ پلا ن ہوگا۔


[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=InXodHP_pQM[/embedyt]