پی سی بی نے جسے نوکری سے نکالا وہی پاکستان کو لے ڈوبا

انیس سو بانوے کے ورلڈکپ میں پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے لیگ اسپنر مشتاق احمد ان دنوں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے معاون کوچ ہیں انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے نوکری سے نکال دیا تھا جس کے بعد وہ اپنے مشورے لے کر ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے پاس پہنچ گئے ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں ہی پاکستانی ٹیم کی شکست کا سبب بن گئے مشتاق احمد نے ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولرز کو پاکستانی بیٹسمینوں کی کمزوریاں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی بلے بازوں پر شارٹ پچ گیند سے حملہ آور ہوں۔


ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولرز نے مشتاق احمد کے مشوروں پر عمل کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم پر تیز رفتار شارٹ پچ گیند سے حملہ کیا اور پوری پاکستانی ٹیم ایک سو پانچ رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ پی سی بی نے مشتاق احمد کو نوکری سے نہ نکالا ہوتا تو مشتاق احمد ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے معاون کوچ نہ بنتے تو پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں اتنی شرم ناک شکست کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔ پی سی بی اپنے سابق کھلاڑیوں کی صلاحیتوں سے فائدہ نہیں اٹھا رہا ہے لیکن دوسرے ملک ہمارے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا کر اپنی ٹیم کو بہتر بنا رہے ہیں۔