عدالت کی برہمی کے باوجود سندھ کے مختلف محکموں میں او پی ایس پر افسران کی تعیناتی کا سلسلہ جاری ۔

عدالت کی برہمی کے باوجود سندھ کے مختلف محکموں میں او پی ایس پر افسران کی تعیناتی کا سلسلہ جاری ۔


——————————–

سندھ ہائیکورٹ نے سندھ ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹیٹیوٹ (سیسی)میں او پی ایس افسران کی تعیناتی سے متعلق عدالتی حکم کے باوجود او پی ایس افسران نہ ہٹانے پر توہین عدالت کی درخواست پر صوبائی وزیر سعید غنی،

چیف سیکرٹری ممتاز علی شاہ، کمشنر سیسی محمد اشفاق مہر، سیکرٹری لیبر رشید احمد سولنگی، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن نادر حسین قناصرو، ڈپٹی ڈائریکٹر آصف دائود کو نوٹس جاری کردیئے۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس صلاح الدین پہنور اور جسٹس عدنان الکریم میمن پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سندھ ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹیٹیوٹ میں او پی ایس افسران کی تعیناتی سے متعلق عدالتی حکم کے باوجود او پی ایس افسران نہ ہٹانے پر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔

https://jang.com.pk/news/983084?_ga=2.50587817.1883575630.1631350624-89060618.1631350624
—————————————-


کراچی(سید محمد عسکری اسٹاف رپورٹر) چیرمین سندھ ہائرایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر عاصم حسین نے کراچی اور سکھر بورڈ میں لاڑکانہ بورڈ کے جونیر افسران کو کنٹرولر مقرر کرنے پر اہم حکومتی شخصیات سے رابطہ کرکے یہ اقدام واپس لینے پر زور دیا ہے۔ ڈاکٹر عاصم نے جنگ کو بتایا کہ سندھ ایسے وقت میں جب امتحانات ہوچکے ہیں نتائج کی تیاری کاکام جاری ہے باہر کے بورڈ سے جنونیئر افسران کو کنٹرولر لگانے سے غلط پیغام جائے گا اور نتائج پر شکوک و شبہات جنم لیں گے چنانچہ اس اقدام کو واپس لیا جائے، چئیرمین، ناظم امتحانات اور سیکریٹریز مستقل بنیادوں پر تلاش کمیٹی کے تحت میرٹ پر تعینات ہونے چاہییں۔ انھوں نے کہا سندھ حکومت کی اہم شخصیات کو یہ باور کرایا ہے کہ اس طرح کے اقدامات کرکے سندھ کے تعلیمی بورڈز تباہ نہ کیے جائیں۔
https://jang.com.pk/news/983091?_ga=2.58279210.1883575630.1631350624-89060618.1631350624

——————————–

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق مدارس بورڈز کے قیام سے قبل داخل ہونے والے طلبہ کی ڈگریاں تصدیق نہیں ہوں گی، ایچ ای سی نئے مدارس کے طلبہ کی شہادۃ العالمیہ کا مساوی سرٹیفکیٹ جاری کرے گا، نئے مدارس بورڈز سے الحاق شدہ اداروں میں منظور شدہ پالیسی کے برعکس داخلوں پر بھی پاپندی ہو گی۔ کمیشن نے واضح کیا ہے کہ مدارس میں داخلوں کیلیے جو شرائط رکھی گئی ہیں ان پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔
————————-
باگڑی کالونی میں ملزم لچھمن دا س نے دوستی نہ کرنے شادی شدہ نوجوان لڑکی پیاری باگڑی پر تیزاب پھینک دیا ۔

پیاری باگڑی کو نازک حالت میں گمس اسپتال گمبٹ کے برنس وارڈ میں داخل کرادیا گیا ملزم لچھمن داس فرار ہو گیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم لچھمن داس ہندو لڑکی کو دوستی کرنے کے لیے پریشان کر تا تھا لیکن لڑکی نے دوستی کرنے سے ا نکار کیا تو ملزم مشتعل ہو کر تیزاب کی بوتل لیکر اس کے پاس پہنچا اور اس پر تیزاب پھینک کر اس کو زخمی کرنے کے بعد فرار ہو گیا۔

پولیس ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ تیزاب سے متاثر لڑکی کے ورثاء ایف آئی آر درج کرانے تھانے نہیں آئے ۔

ملزم کی تلاش کی وہ بھی نہیں ملا ملزم کی گرفتار ی کے لیے چھاپے مارے جار ہے ہیں۔

لڑکی یا اس کے ورثاء ایف آئی آر درج کرانے تھانے آئے تو ایف آئی آر کاٹیں گے متاثرہ لڑکی کے ساتھ انصاف ہو گا ۔ گمس اسپتال گمبٹ کے ذرائع کے مطابق لڑکی کا علاج جاری ہے۔