تھرپارکر کی تاریخ کی بڑی سزا

میرپورخاص. صحرا تھر میں نوجوان لڑکی کے ساتھ ریپ کرنے اور ریپ کے بعد لڑکی کا حمل ٹھیرنے کے بعد نوجوان لڑکی کی جانب سے دل برداشتہ ہوکر خودکشی کرنے کے کیس میں ضلع تھرپارکر کی تاریخ کی بڑی سزا. تھرپارکر کی تحصیل ڈیپلو پولیس اسٹیشن کی حدود کے گاؤں کنورل میں 20 مارچ 2020 کو سترہ سالا شریمتی لیلاں مینگھواڑ ولد سوجا رام میگھواڑ کو سفاک ملزم کومپجی ولد رام سنگھ سوڈھو کے خلاف ڈییپلو پولیس اسٹیشن میں ریپ، بلیک میل کرنے کے مقدمے میں ماڈل ٹرائل کرمنل کورٹ، ایڈیشنل سیشن جج تھرپارکر کی عدالت میں ریپ، بلیک میل اور دل برداشتہ ہوکر ریپ کے بعد حاملا لڑکی کی جانب سے خودکشی کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کومپجی ٹھکر کو 24 سال قید با مشقت 10 لاکھ روپئے کے جرمانہ اور دعیت 46 لاکھ 16 ہزار 300 روپئے کی سزا سنادی. متاثرہ فریادی کیس کی پیروی ضلعی بار میرپورخاص کے صدر ایڈوکیٹ میر پرویز اختر ٹالپور کر رہے تھے. صحرہ تھر میں با اثر وڈیروں کی جانب سے غریب معصوم بچیوں کو جنسی حوس کا نشانہ بنانے والے سفاک ملزم کو سزا دلوانے پر میر پرویز اختر ٹالپور کی محنت لگن کو سراہایا جارہا ہے