کوٹ عثمان خاں قصور میں نامعلوم۔ملزمان نے خاتون پرپیڑول چھڑک کر آگ لگا دی،خاتون جھلس کر دم توڑ گئی

قصور (میاں خلیل صدیق آرائیں سے) کوٹ عثمان خاں قصور میں نامعلوم۔ملزمان نے خاتون پرپیڑول چھڑک کر آگ لگا دی،خاتون جھلس کر دم توڑ گئی۔عثمان نامی شہری نے پولیس تھانہ اے ڈویژن قصور میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ گزشتہ رات وہ اپنی فیملی کے ساتھ گھر میں سویا ھوا تھا کہ رات کو اسکی ماں رابعہ بی بی کے کمرے سے چیخنے کی آواز آئی تو جا کر دیکھا تو میری ماں کو دو نا معلوم ملزمان نے پیڑول چھڑک کر آگ لگا دی اور فرر ہوگے۔ جسے علاج کے لئے علاج کے لئے جناح ہسپتال لاھور منتقل کیا گیا مگر وہ دوران علاج دم توڑ گئی۔پولیس تھانہ اے ڈویثزن مصروف کاروائی ہے۔