حکومت کا عوام کےلئے عید کا تحفہ … پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

اسلام آباد –  حکومت کا عوام کےلئے عید کا تحفہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر اضافہ، پیٹرول کی نئی قیمت 112 روپے 68 پیسے ہوگئی۔ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 4 روپے فی لیٹر اضافہ، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 69 پیسے فی لیٹر اضافہ، مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 69 پیسے اضافہ، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 98.49 روپے ہوگئی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگیا۔