ڈی ایس پی کے بیٹے کی جانب سےپولیس موبائل چلا کر اسکول جانے والا معاملے، ایس پی ایس آر پی نے نوٹس لے لیا

سکھر(مختیارشامی) ڈی ایس پی کے بیٹے کی جانب سےپولیس موبائل چلا کر اسکول جانے والا معاملے، ایس پی ایس آر پی نے نوٹس لے لیا
ایس پی نے ڈی ایس پی جاوید جتوئی کو وضاحتی لیٹر جاری کر دیا،  آپ نے سرکاری گاڑی کا غلط استعمال کیا، وضاحت دیں، ایس پی تقی رضا  کی جقنب سے جاتی لیٹر کے مطابق  سرکاری ڈرائیور کے باوجود آپ کے بیٹے نے گاڑی کیوں چلائی؟  دو روز میں وضاحت نہیں دی گئی تو اعلیٰ حکام کو کارروائی کے لئے لکھا جائے گا، واضح رہے کہ ڈی ایس پی جاوید جتوئی کا بیٹا پولیس موبائل چلا کر ملٹری روڈ پر واقع پبلک اسکول پہنچا۔