گھوٹکی گوداموں سے ہزاروں بوریاں گندم غائب-سینٹر انچارج جان محمد سوسائٹی اور سرحد فرار-انٹی کرپشن سرکل گھوٹکی نے نثار کلہوڑ کے خلاف FIRدرج کرلی


سکھر(مخیتارشامی) محکمہ خوراک گھوٹکی کے گندم اسٹاک سینٹر سے 3247 گندم کی بوریاں خود کرکے غائب کر دی گئی، انٹی کرپشن گھوٹکی نے ایف آئی آر داخل کرکے تفتیش شروع کر دی ،تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک گھوٹکی کے گندم کے سینڑوں سے چار لاکھ گندم کی بوریاں گندم کراچی کے گوداموں میں منتقل کی جا رہی تھی کہ گودام سینٹر جان محمد سوسائٹی اور سرحد سینٹر سے 3247 گندم کی بوریاں غائب پائی گئی ،جس پر ڈی ایف سی گھوٹکی نے بالا افسران کو لیٹر لکھ کر صورتحال سے آگاہ کیا اور ڈی ایف سی گھوٹکی کی مدعیت میں اینٹی کرپشن گھوٹکی سرکل میں مقدمہ درج کرایا گیا جس پر انٹی کرپشن نےتفتیش شروع کر دی ہے،باخبر ذرائع کے مطابق گودام انچارج نثار کلہوڑ نےبین الصوبائی گندم اسٹاک بروکر جان سوسائٹی گھوٹکی سے تعلق رکھنے والے آرائیں بروکر کے ساتھ مل کر گندم کی ہزاروں بوریاں کراچی کی فلور ملز کو سیل کردی تھی کیش کی صورت میں آرائیں بروکرنے نثار کلہوڑ کو کیس رقم مہیا کی، محکمہ خوراک ذرائع کے مطابق کے گذشتہ کئی سالوں کے دوران لاکھوں بوریاں گندم محکمہ خوراک سکھر ریجن سے خور خوربورد کی گئی جس پر کئی محکمہ خوراک کے افسران پابند سلاسل ہیں،مگر ملزمان کے ساتھ مل کر گندم خوردبور کے مرکزی ملزم آزاد ہیں ,بین الصوبائی گندم بروکر محکمہ خوراک کے گوداموں سے لاکھوں بوریاں اب چوری کی گئی گندم دیدہ دلیری کے ساتھ چوری کے نرخ خرید کر سکھر کی مشہور فلور ملز کو فروخت کرتاہے ان جیسے انتہائی بااثر ملزمان کے خلاف کارروائی عمل کیوں نہ اسکی ج ایک سوالیہ نشان ہے