عمران خان خود کہتے تھے جب پیٹرول مہنگا ہوتا ہے حکمران چور ہوتا ہے، سعید غنی

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا ردعمل سامنے آگیا ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ  عمرانی سونامی پاکستانی عوام کے لئے عذاب بن چکی ہے۔  ڈالر، دوائیں، بار بار پیٹرول ڈیزل مہنگا ہونے سے عوام کی چیخیں نکل چکی ہیں۔ بقول عمران جب پیٹرول مہنگا ہوتا ہے تو حکمران چور ہوتا ہے۔  ٹیکس چوروں اور علیمہ باجی کیلئے ایمنسٹی اسکیم اور غریبوں کیلئے مہنگائی نامنظور۔