پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

 پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ گوادر (بلوچستان) کے قریب تربت روڈ سے منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے۔جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزبریگیڈیئر سجاد سکندر رانجھانے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کئے۔



جس کے نتیجہ میں نیلینٹ کے قریب شاہ جہان روڈ چیک پر اسپیشل چیکنگ کے دوران ایک مشکوک ٹرک میں خربوزوں کے نیچے چھپائی گئی 2,280کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآ مدکرلی۔خدشہ ہے کہ یہ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 16 ملین ڈالر 2400) ملین روپے (کے لگ بھگ ہے۔ برآمد شدہ منشیات اور ٹرک کو تحویل میں لے کر مزیدتفتیش جاری ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔