پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مجوزہ اضافے کی تجویز پر وزیر توانائی سندھ کا ردعمل

وزیر توانائی سندھ امتياز شیخ نے اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عید سے قبل عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی ہے، عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتوں میں گراوٹ کے باوجود حکومت ہر ماہ تواتر کے ساتھ اضافہ کررہی ہے ، اوگرا میں بیٹھے بابووٗں کو عوام کی تکالیف اور مہنگائی کا کوئی احساس نہیں ہے ، اوگرا عوام دشمن ادارہ بن چکا ہے،



اوگرا میں چاروں صوبوں سے عوامی نمائندوں کو شامل کیا جائے، ماضی میں عمران نیازی کہتے تھے پیٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہو تو سمجھ لو وزیراعظم چور ہے، آج عوام موجودہ وزیراعظم کو کیا سمجھی؟حکومت عوام اور اپوزیشن کو عید کے بعد مہنگائی کے خلاف بھرپور احتجاج پر مجبور کررہی ہے۔