الفلاح بینک کیش وین سے 20 کروڑ روپے چوری، 4 ملزمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے آئی آئی چندریگر روڈ پر نجی کیش وین سے بیس کروڑ روپے چوری کے مقدمے میں 4 ملزمان کو 3روزہ جسمانی ریمانڈپر پولیس کے حوالے کردیا۔ پیر کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو آئی آئی چندریگر روڈ پر نجی کیش وین سے 20 کروڑ روپے چوری کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے مزید 4 گرفتار ملزمان کو ریمانڈ کے لئے عدالت میں پیش کیا۔ ملزمان میں مجید گل، نور اللہ، سیف اللہ اور سلمان شامل ہیں۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے ڈھائی کروڑ روپے سے زائد کی رقم برآمد کی گئی ہے۔ ملزمان کیخلاف چوری میں

ملوث ملزمان کی سہولتکاری کا الزام ہے۔ ملزم مجید گل کے قبضے سے 81 لاکھ روپے سےزائد رقم برآمد ہوئی۔

ملزم نور اللہ سے 13 لاکھ سے زائد رقم برآمد ہوئی۔ ملزم سیف اللہ سے 1 کروڑ 19 لاکھ روپے برآمد ہوئے۔ ملزم سلمان شاہ سے 40 لاکھ روپے برآمد ہوئے۔
https://jang.com.pk/news/981076?_ga=2.194053806.2023862451.1630997222-1868165185.1630997222
—————————

الفلاح بینک کے 20 کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہونے والا کیش وین ڈرائیور بینک اور پولیس حکام کی توقعات سے زیادہ چالاک نکلا ۔

———————

———–


————–

———————-
یورپی بینکوں کی طرف سے متعدد اسکینڈلز کے باوجود جمع کروائے گئےٹیکسوں میں کمی نہیں آئی ۔ سکینڈلز سےعالمی اداروں کی طرف سےٹیکسوں سے بچنے کے لئے مشکوک طریقوں کا انکشاف ہواتھا ۔پیرس سکول آف اکنامکس میں قائم یورپی یونین ٹیکس آبزرویٹری کے مطابق معروف بینک ہر سال 20ارب یورو (24ارب ڈالر) ، یا کل منافع کا 14 فیصدجمع کرواتے ہیں ۔ لکس لیکس اور پاناما پیپرز سےکمپنیوں اور اعلیٰ دولت مند افراد کے استعمال کردہ ٹیکس طریقوں کے بے نقاب ہونےکے باوجودٹیکس کی شرح 2014سے مستحکم ہے ۔
https://jang.com.pk/news/981118?_ga=2.158075705.2023862451.1630997222-1868165185.1630997222