عید اسپیشل ٹرین – دوران سفر ٹکٹ اور قومی شناختی کارڈ اپنے ساتھ رکھیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ ریلوے کمرشل ڈیپارٹمنٹ عید کے دنوں اور عید اسپیشل ٹرینوں میں سخت چیکنگ کے لیے مستعد ہے عید کے دنوں میں تمام مسافروں کے قومی شناختی کارڈ اور ٹکٹ ٹیلی کیے جائیں گے۔ قومی شناختی کارڈ اور ٹکٹ پر درج شناختی کارڈ نمبر ایک نہ ہونے کی صورت میں مسافر کو بغیر ٹکٹ تصور کیا جائے گا ۔



ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کو جرمانہ اور سخت کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا مسافروں سے درخواست ہے کہ دوران سفر ٹکٹ اور قومی شناختی کارڈ اپنے ساتھ رکھیں مسافروں کی سہولت کے لیے کمرشل ڈیپارٹمنٹ کے افسران عید اسپیشل ٹرینوں کے ہمراہ سفر کریں گے۔