سندھ کی بیٹی ام رباب انصاف کی منتظر ۔ دادا باپ اور چچا کے قتل کا حساب لینے ننگے پاؤں عدالت آئی

سکھر کی انسداد دہشت گردی عدالت میں میھڑ میں تین افراد کے قتل کے مقدمے کی سماعت، ام رباب چانڈیو ننگے پاؤں عدالت میں پیش، عدالت نے سماعت پندرہ جون تک ملتوی کردی،  مجھے عدلیہ سے انصاف چاہئے، مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں، ام رباب چانڈیو کی میڈیا سے گفتگو۔ سندھ کی بیٹی ام رباب چانڈیو ننگے پاوٴں انصاف کے لیے دربدر پھر رہی ہے مگر انصاف نہیں مل رہا. اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کے وقت کا قاضی آخر کیوں خاموش ہے۔ وقت کے حکمران کیوں خاموش ہیں۔