حضرت بابا تاج الدین اولیاء ناگپوری ؒ کے 4 روزہ عرس کا دوسرا دن

پیر سید عبدالغنی شاہ مدظلہ العالی نے سیدہ پاکؑ اور بابا تاج الدینؒ پر ایمان افروز خطاب کیا
سید انس کریمی، علی رضا حسینی اور ظہیر کمالی نے ہدیہ نعت کا نذرانہ پیش کیا
صدارت قاضی سید شجاعت علی شاہ تاجی نے کی
سابق رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی، علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی، عامر خواجہ کی خصوصی شرکت

کراچی (پ۔ر) تاج الملۃ والدین، شہنشاہ ہفت اقلیم، پیمبر زہرہؑ حضرت بابا سید محمد تاج الدین تاج الاولیاء الحسنی الحسینی ناگپوری رحمۃ اللہ علیہ کا 4 روزہ عرس مبارک بزمِ تاجیہ امجدیہ (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل کے زیراہتمام خانقاہ تاجیہ امجدیہ میں جاری ہے۔ عرس کے دوسرے دن 3 ستمبر بروز جمعۃ المبارک کو بعد نمازِ جمعہ نوری شاہ باباؒ سے چادر شریف رینجرز و پولیس اسکواڈ کے حفاظتی حصار جلوس کی شکل میں میں خانقاہ تاجیہ امجدیہ لائی گئی اور پیش کی گئیں اور صندل مبارک دیا گیا۔ بعد نمازِ مغرب دوسرے روز کی محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت امام مسجد وزیراعظم ہائوس (اسلام آباد) قاری محمد کامران آصف نقشبندی تاجی نے حاصل کی۔ اُس کے بعد حیدرآباد کے معروف ثناء خواں علی رضا حسینی، نامور نظامت کار ظہیر کمالی اور سید انس کریمی نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ بعد ازاں نامور عالم دین، چیئرمین پیغامِ حسینؑ، حضرت علامہ پیر سید عبدالغنی شاہ مجددی حسینی مدظلہٗ العالی (سجادہ نشین شیخ سید احمدعلیؒ المعروف میاں مورزادہ ولی۔ باجوڑ ایجنسی) نے بی بی سیدہ پاک حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی شانِ اقدس میں خصوصی خطاب کیا۔ خصوصی بیان کے لئے مفتی ارشاد حسین سعیدی (شاگردِ خاص: علامہ ڈاکٹر طاہر القادری) تشریف فرما تھے مگر طوفانی بارش کی وجہ سے اُن کی اجازت خاص سے محفل کو مختصر کرنا پڑا۔ محفل کی صدارت سجادہ نشین خانقاہ تاجیہ امجدیہ ظفریہ قاضی سید میر شجاعت علی شاہ تاجی نے کی۔ اس موقع پر گدی نشین و عُرس کے منتظم اعلیٰ قاضی سید میر وجاہت علی شاہ تاجی نے کہا کہ یہ کرم ہے کہ اتنی طوفانی بارش میں بھی پنڈال میں پانی نہیں آرہا ہے، اور مسند پر تو ایک قطرہ بھی نہیں ہے۔ قیامِ پاکستان کے بعد سے بابا تاج الدینؒ کا عرس ہورہا ہے اور یہ ہمارے خاندان میں 76واں عرس مبارک ہے، جبکہ ناگپور شریف میں 99 واں عرس ہورہا ہے۔ اس عرس کو کامیاب بنانے میں کمانڈنٹ آفیسر کینٹ کرنل سید حسنین شاہ صاحب، کمانڈر 33ونگ سندھ رینجرز کرنل محمد وقاص، ڈی ایس آر منظور صاحب، ایس ایس پی سینٹرل، ایس ایس پی سینٹرل ٹریفک، وزارتِ داخلہ سندھ نے بھرپور تعاون کیا جس کے لئے ہم اُن کے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور اُمید کرتے ہیں کہ وہ باقی کے دو دنوں میں بھی اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ محفل کے دیگر مہمانانِ گرامی میں سابق رکن قومی اسمبلی، سابق چیئرمین ڈسٹرکٹ سینٹرل ریحان ہاشمی، سابق ونگ کمانڈر شاہ صاحب، عامر اشرف خواجہ (وائس چیئرمین منہاج القرآن سندھ)، ڈاکٹر شبیر آرائیں، خلیفہ ندیم خان تاجی (اسسٹنٹ وائس پریذیڈنٹ نیشنل بینک)، علامہ خالد قادری تاجی ملاڑی، محمد خان (سینئر افسر پاکستان ریلوے)، سینئر صحافی و کالم نگار ذیشان یٰسین تاجی، جنرل سیکریٹری نیشنل یونین آف جرنلسٹس (سندھ) سید رامش علی تاجی کے علاوہ سید اشفاق احمد قاضی، قاضی سید میر سرفراز علی تاجی، قاضی سید میر سُمیت علی تاجی، قاضی سید میر شاہ میر علی تاجی، قاضی سید میر شاہ زیب علی تاجی، قاضی سید میر آصل علی تاجی، سید نعمان علی تاجی، طلحہ انصاری تاجی، جنید انصاری تاجی، ابان انصاری تاجی، ریان انصاری تاجی، محی الدین تاجی (معین)، حاکم علی تاجی، پرویز تاجی، عدیل تنویر تاجی، نوید تنویر تاجی، مبین علی تاجی، عبدالمعیز تاجی، عمران بخش تاجی، سلمان وجاہتی تاجی، عبداللہ تاجی، اصغر مختار تاجی و برادران، شایان علی تاجی، زین العابدین تاجی، امیر بخش تاجی، امان رحمٰن تاجی، احسن رحمٰن تاجی، حذیفہ تاجی، فیضان قریشی تاجی، رجب علی تاجی، عامر تاجی، فاروق خان تاجی و دیگر نےشرکت کی۔
جاری کردہ:
مرکزی سیکریٹری نشر و اشاعت