حکومت کا میڈیا کی آزادی کیلئے کام کرنے کا ٹریک ریکارڈ?

جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال حکومت کی جانب سے پی ایم ڈی اے کا مسودہ تاحال پبلک نہ کرنے کی وجہ کیا ہے؟

جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا میڈیا کی آزادی کیلئے کام کرنے کا کوئی ٹریک ریکارڈ نہیں ہے۔

مظہر عباس نے کہا کہ فواد چوہدری پی ایم ڈی اے کا ڈرافٹ نہ ہونے کی غلط بات کررہے ہیں، فواد چوہدری نے خود ایک کانسیپٹ پیپر شیئر کیا تھا۔

حکومت میڈیا کو کنٹرول کرنے کیلئے انتہائی خطرناک اتھارٹی بنانا چاہتی ہے۔

جس دن پی ایم ڈی اے قائم ہوئی اسی دن تمام اخبارات اور ٹی وی چینلز کے لائسنس منسوخ ہوجائیں گے کیونکہ پرانے تمام قوانین ختم ہوجائیں گے، تمام اخبارات اور ٹی وی چینلز کو لائسنس کیلئے دوبارہ درخواست دینا پڑے گی۔
https://jang.com.pk/news/979735?_ga=2.260782093.1295047376.1630735498-1364297479.1630735498
———————————

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سینئر صحافی و سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی ایف آئی اے نوٹس کے خلاف درخواست میں جواب داخل نہ کرانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایف آئی اے سے ایک ہفتہ میں جواب طلب کر لیا ہے۔ آئندہ سماعت 20ستمبر کو ہو گی۔ جمعہ کو سماعت کے موقع پر جرنلسٹ ڈیفنس کمیٹی کے ارکان عثمان وڑائچ ، ایمان مزاری ، ساجد تنولی اور کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ایف آئی اے کے وکیل سے کہا کہ 22 مارچ کو نوٹس کیا تھا مگر ابھی تک جواب داخل نہیں ہوا،اس پر ایف آئی اے کے وکیل نے کہا کہ ابصار عالم کے خلاف ایک وکیل نے شکایت درج کرا رکھی ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ اگر کسی شخص کی اپنی ساکھ کو نقصان پہنچا تو وہ پیکا ایکٹ کے تحت شکایت درج کرا سکتا ہے۔ ایف آئی اے کے وکیل نے استدعا کی کہ ایف آئی اے کے اختیارات کے خلاف ایک اور کیس زیر سماعت ہے ، اس کیس کو بھی اس کے ساتھ یکجا کر دیا جائے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ عدالت اس چیز کو دیکھ رہی ہے کہ ایف آئی اے اختیارات کا غلط استعمال نہ کرے ، آپ جس طرح سے جا رہے ہیں آپ تو پینڈورا باکس کھول دیں گے۔

https://jang.com.pk/news/979746?_ga=2.265967503.1295047376.1630735498-1364297479.1630735498

———————————–

ایپنک کے مرکزی چیئرمین محمد عرفان علی نے سیکریٹری جنرل پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ ناصر زیدی و دیگر میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ غیر مناسب رویہ پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسے حکومت اور میڈیا ورکرز کے خلاف ایک سازش قرار دیا ہے ،چیئرمین ایپنک نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت میڈیا ورکرز کے مسائل حل کرنے میں غیر سنجیدہ نظر آتی ہے، پانچ ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود چیئرمین ITNE کی تقرری کا نہ ہونا اس کا واضح ثبوت ہے، ہزاروں میڈیا ملازمین شدید مایوسی اور پریشانی کا شکار ہے ہیں ،ایپنک کی قیادت صدر اور وزیراعظم سے مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طور پر ITNE کے چیئرمین کا نوٹی فکیشن جاری کیا جائے تاکہ میڈیا ملازمین اپنے آئینی حقوق کی جدوجہد جاری رکھ سکیں

https://jang.com.pk/news/979730?_ga=2.265967503.1295047376.1630735498-1364297479.1630735498

——————————-