مجلس سماجی کارکنا ن پاکستان کے زیراہتمام شاہ فیصل کالونی کراچی میں افطار پارٹی کا اہتمام

پاکستان کی مشہور و معروف سماجی تنظیم مجلس سماجی کارکنان پاکستان کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں شاہ فیصل کالونی کراچی میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر مجلس سماجی کارکنان پاکستان کے عہدے داران ذمہ داران اور سینئر صحافی وحید جنگ سمیت مقررین نے خطاب کرتے ہوئے اپنے خیالات اور احساسات کا اظہار کیا ۔مقررین نے سماجی شعبے میں مجلس سماجی کارکنان پاکستان کی بے لوث شاندار خدمات کو سراہا اور ان کے کاموں کو دوسروں کے لئے مشعل راہ قرار دیا مقررین نے مستقبل میں بھی آپ نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے اس پلیٹ فارم سے عوامی خدمت کے کاموں میں حصہ لینے کے عمل کو اپنے لئے اعزاز قرار دیا۔


[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=AZBqRovMxXc[/embedyt]




[supsystic-gallery id=132]