عید الفطر کی آمد پر پی آئی اے اور نجی ائیر لائنز کے کرایوں میں اچانک اضافہ کردیا گیا

عید الفطر کی آمد کے ساتھ ہی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن سمیت نجی ایئرلائنز نے اچانک کرایوں میں اضافہ کردیا ہے جس کی وجہ سے فضائی سفر کرنے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے ٹکٹ مانگے اور بکنگ نہ ملنے کی شکایات بڑھ گئی ہیں مسافروں کی شکایت ہے کہ ہر سال تہواروں کے موقع پر ایسا ہوتا ہے ٹریول ایجنٹ کا کہنا ہے کہ تہواروں کے موقع پر مسافروں کا دباؤ آتا ہے پروازوں کی کمی کی وجہ سے بکنگ میں دشواری ہوتی ہے جبکہ ڈالر کی قیمت میں ہونے والے حالیہ اتارچڑھاؤ کی وجہ سے ایئرلائنز کے کرائے بڑھ گئے ہیں ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا اسلام آباد سے کراچی کا ٹکٹ 15 ہزار سات سو روپے سے بڑھ کر اچانک ستر ہزار ایک سو روپے ہوگیا ہے۔



پی آئی اے کا لاہور سے کراچی کا دو طرفہ ٹکٹ اکتیس ہزار روپے سے بڑھ گیا ہے جبکہ ایئر بلیو کا لاہور سے کراچی ریٹرن ٹکٹ 32500 روپے تک پہنچ گیا ہے سرین ایئر کا لاہور سے کراچی کا دوطرفہ کرایا 39 ہزار پانچ سو روپے تک چلا گیا ہے مسافروں اور ٹریول ایجنسی کے مطابق ہر سال عید الفطر ہو یا اہم چھٹیوں کے مواقع اس طرح کا رش بڑھنے پر بکنگ میں دشواری پیش آتی ہے اور جتنی تاخیر سے ٹکٹ بک کرانے کی کوشش کی جاتی ہے کرایا اتنا زیادہ ہوتا ہے پورے ملک میں اس وقت عید الفطر کے حوالے سے مسافر بکنگ کرا رہے ہیں ان کا رش ہے جبکہ سکولوں کالجوں میں بچوں کی چھٹیوں کی وجہ سے فیملی اپنا سفر کا پروگرام بنا رہی ہیں۔