پاکستان نے ایٹمی بھارت کے عزائم خاک میں ملا دیئے سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق

بھارتی ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان کے پاس دوسرا کوئی راستہ نہیں تھا وزیراعظم محمد نواز شریف نے 1998 میں بین الاقوامی دباؤ کے باوجود پاکستان کو ناقابل تسخیر بنا کر ایٹمی دھماکوں کے کامیاب تجربے کیے اور ایٹمی بھارت کے عزائم خاک میں ملا دیئے آج بھارت ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود پاکستان پر حملے کی ضرورت نہیں کر سکتا ۔ان خیالات کا اظہار سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے اسلام آباد بار کونسل کے زیر اہتمام یوم تکبیر کی تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔راجہ ظفر الحق کا کہنا تھا کہ آج کا دن پاکستان کی تاریخ میں یوم تکبیر کی مناسبت سے منایا جا رہا ہے یہ انتہائی تاریخی دن ہے.



اس مقصد کے حصول کے لیے سیاسی قیادت کو بے شمار قربانیاں پیش کرنے پڑیں پاکستان کو مختلف ادوار میں مختلف چیلنجوں کا سامنا رہا لیکن ہماری سیاسی قیادت نے اپنے عزم کو کمزور نہیں ہونے دیا اور ملک و قوم کے مفاد کے متاثرین کو قربانیاں دے کر پورا کیا سابق وزیراعظم نواز شریف پر اللہ تعالی کی رحمت تھی جو تین مرتبہ وزیراعظم پاکستان منتخب ہوئے قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان کا قیام عمل میں لایا اور میاں محمد نواز شریف نے اس ملک کو ناقابل تسخیر بنایا۔