صرف میں ہی نہیں,پورا بلوچستان یتیم ہوگیا، وہ امید کی کرن تھے،اخترمینگل

سردار مینگل مشکل حالات میں ہمت اور جدوجہد کا استعارہ تھے،کبھی مایوس نہیں ہوئے
انھوں نے ہمیں ناانصافی کے لیے یقین کے ساتھ لڑناسکھایا،ان کا خلاء کبھی پر نہیں ہوسکتا
خضدار() بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل نے کہاہے کہ سردارعطاء اللہ مینگل کی وفات سے صرف میں ہی نہیں بلکہ پورا بلوچستان یتیم ہوگیاہے وہ بلوچوں اور بلوچستان کیلئے امید کی کرن تھے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بلوچ قوم پرست رہنماء اور اپنے والد سردارعطاء اللہ مینگل کی وفات پر کیا۔انہوں نے کہاکہ سردار مینگل مشکل حالات میں ہمت اور جدوجہد کا استعارہ تھے،آج میں نے نہ صرف ایک باپ کو کھویاہے بلکہ ایک رہنمائی دینے والی روشنی،ایک استاد جس نے ہمیشہ مجھے اچھے اور برے میں فرق سکھایا سے محروم ہوا ہوں وہ کٹھن حالات میں بھی کبھی مایوس نہیں ہوئے انھوں نے ہمیں ناانصافی کے لیے یقین کے ساتھ لڑناسکھایا وہ ہماری قوم اور زمین کے لیے امید کی کرن تھے۔ان کا خلاء کبھی پر نہیں ہوسکتا۔