ریڈ الرٹ … چیئرمین نیب کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر طیبہ کی نہیں بلکہ فیشن بلاگر راحیلہ خان کی ہیں

سوشل میڈیا پر ریڈالرٹ میں ایک پیغام وائرل کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا ویڈیو سکینڈل سامنے آنے پر سوشل میڈیا پر ایک خاتون کی تصاویر سامنے آئی جسے طیبہ فاروق سے منسوب کیا گیا اور یہ تاثر دیا گیا کہ ان تصاویر میں موجود خاتون چیئرمین نیب کو بلیک میل کرنے والی خاتون طیبہ فاروق ہیں لیکن یہ حقیقت سامنے آئی ہے کہ وہ تصاویر طیبہ فاروقی نہیں بلکہ ایک فیشن بلاگ راحیلہ خان کی ہیں۔



مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شو بز اینڈ نیوز نامی ایک اکاؤنٹ نے اس بات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر طیبہ کے نام سے منسوب کی جانے والی تصاویر درحقیقت ایک فیشن بلاگ پر راحیلہ خان کی ہیں ٹویٹر پیغام میں درخواست بھی کی گئی ہے کہ اس اطلاع کو تمام سوشل میڈیا ویب سائٹ پر پھیلا دیا جائے تاکہ مذکورہ خاتون کی تصویر کو غلط نام دے کر پھیلا یا نہ جائے۔