پھلدیو واقعہ میں جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں پولیس کی ناقص کارکردگی پر وزیر اعلیٰ سندھ کا سخت برہمی کا اظہار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے  میرپور خاص ،پھلدیو واقعہ کا سخت نوٹس لیا ہے پھلدیو واقعہ میں جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں پولیس کی ناقص کارکردگی پر بھی وزیر اعلیٰ سندھ نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہےذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی نے پولیس حکام پر سخت برہمی کرتے ہوئے کہا کہ پولیس واقعہ کو ہینڈل نہیں کرسکی جسکی وجہ سے لوگوں میان اشتعال مزید بڑھا اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات رونما ہوئے اور املاک کو نقصان پہنچا۔



ذرائع کےمطابق وزیراعلیٰ نے پولیس حکام اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ علاقے کے ہندو اور مسلمان معززین کے باہمی اتحاد کے ذریعے امن بحال کیا جائے انہوں نے کہا کہ املاک کو نقصان پہچانا کسی سازش کا حصہ لگتا ہے۔ زرائع کے مطابق پھلدیو واقعہ کی شفاف تحقیقات کیلئے سندھ حکومت نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی ہے سندھ حکومت اس واقعہ کو منطقی انجام تک پہچائے گی۔